کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی 6 منزلہ عمارت کے ملبے سے دو روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔

حکام کے مطابق زندہ نکالا گیا شخص متاثرہ عمارت میں ماربل کا کام کررہا تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ حادثے میں14افراد زخمی اور 23 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

حکام نے بتایاکہ ملبے میں مزید دبے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن میں انتہائی احتیاط برتی جا رہی ہے، ہیوی مشینری کے استعمال کی نسبت مینوئل سرچ پر زیادہ فوکس ہے۔

کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

حکام کا کہنا ہے کہ ہیوی مشینری کے استعمال سے ملبے تلے موجود لاشوں کے خراب ہو جانے کا خدشہ ہے، مشینری کے استعمال سے عمارت کا اسٹرکچر مزید گرجانے کا بھی امکان ہے تاہم کچھ پاکٹس ایسے بنائے گئے ہیں جہاں سے داخل ہوکر سرچنگ کی جارہی ہے۔