جمعه,  27 نومبر 2026ء
امریکا میں شدید طوفان، بارش اور تیز ہواؤں سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم، ہزاروں پروازیں متاثر

امریکی میڈیا کے مطابق پنسلوانیا، نیوجرسی، میری لینڈ اور ورجینیا میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی، متاثرہ ریاستوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی جبکہ بجلی کی بحالی کیلئے امدادی ٹیمیں سرگرم ہیں۔

شدید بارش اور سمندری لہروں کے باعث ساحلی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، مغربی ساحلی علاقوں میں بلند سمندری لہروں اور سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔

انڈونیشیا میں شدید بارشیں، سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک

طوفانی موسم کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا، جمعرات کو 2 ہزار 500 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ 450 سے زائد منسوخ کر دی گئیں، نیویارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر مسافر 13 گھنٹے تک پھنسے رہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں بھی طوفانی بارش ہوئی جبکہ نیویارک کی معروف میسیز تھینکس گیونگ پریڈ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں