منگل,  23 جولائی 2024ء
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا ۔

اسی طرح پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ،پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، پنشنرز اور مزدوروں کو ریلیف دیا ہے، وزیر اعظم

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News