اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
صوبائی محتسب پنجاب نے اپنے سٹاف کے لیے لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل فون خریدلیے

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت کے دعوﺅں کے برعکس صوبائی محتسب نے اپنے سٹاف کے لیے لاکھوں روپے کے قیمتی موبائل فون خریدلیے۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق صوبائی محتسب آفس کے لیے 76لاکھ روپے مالیت کے 12فون خریدے گئے ہیں جن میں ایک آئی فون 15پرو میکس اور 5سام سنگ ایس 24الٹرا بھی شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان موبائل فونز کی خریداری کی رسید کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس پر شہریوں کی طرف سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ اس رسید کے مطابق ان موبائل فونز کی قیمت 76لاکھ 87ہزار350روپے بنتی ہے۔ رسید میں ایک سام سنگ ایس 24الٹرا کی قیمت 4لاکھ 44ہزار 734روپے اور آئی فون 15پرو میکس کی قیمت 6لاکھ 13ہزار 84روپے بتائی گئی ہے۔ محتسب آفس کے میڈیا ایڈوائزر عبدالباسط خان کی طرف سے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس خریداری کی تصدیق کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 2 لاکھ 28 ہزار انکم ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کردی گئیں

مزید خبریں