هفته,  04 مئی 2024ء
عمران خان ڈیل کیلئے تیار نہیں، تمام کیسز کا سامنا کریں گے، علیمہ خان

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کے خلاف کیسز کو زندہ لاشیں قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بھائی کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ تمام کیسز کا سامنا کریں گے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ’بانی پی ٹی آئی ڈیل کے لیے تیار نہیں ہیں، عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں تک میرے مقدمات ہیں تو میں سامنا کروں گا‘۔

انھوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف نہیں بولیں گے تو یہ بڑھتا رہے گا، بانی پی ٹی آئی کو ظلم کے خلاف بولنے پر جیل میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون سے تحفظ نہیں ملے گا تو بڑی مشکلات ہوں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News