منگل,  30 اپریل 2024ء
کالے اور ٹنٹڈ شیشوں کے اجازت ناموں کے حوالے سے وزارت داخلہ کا اہم بیان جاری

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) سوشل میڈیا پر وزارت داخلہ سے ٹنٹڈ شیشوں کے لیے این او سی دلوانے کی کیمپین جاری ہے جس پر وزارت داخلہ کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ وزارت داخلہ ٹنٹڈ شیشوں کے لیے کسی قسم کا این او سی جاری نہیں کرتا۔

اگر کسی کے پاس ایسا کوئی اجازت نامہ ہے تو وہ جعلی ہے جس پر قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

مزیدپڑھیں:اسلام آبادہائی کورٹ: ایکس کی بندش کیخلاف درخواست کو خارج کردیا جائے، وزارت داخلہ

سوشل میڈیا پر جعلی کیمپین کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور صوبائی آئی جیز کو ہدایات جاری کردی گئیں۔

 

 

وزارت داخلہ سے جاری بیان می ںکہاگیاکہ ایف آئی اے اور آئی جیز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جعلی این او سی جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News