منگل,  30 اپریل 2024ء
دو تہائی اکثریت کے باوجود یہ حکومت نہیں چل سکتی،لطیف کھوسہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سینئر قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت دوتہائی اکثریت حاصل کر کے ترمیم بڑی ترمیم کرنا چاہتی ہے مگر دو تہائی اکثریت کے باوجود یہ حکومت نہیں چل سکتی۔

میڈیا سے بات چیت میں لطیف کھوسہ نے بڑے دعوے کیے اور الزامات لگائے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو سینیٹ انتخابات میں بھی دیوار سے لگایا گیا، بانی چیئرمین کے بغیر سیاسی استحکام نہیں آسکتا، انہیں رہائی دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام نے 8 فروری کو 9 مئی کا بیانیہ مسترد کردیا، دو تہائی اکثریت کے ساتھ بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی ۔

انہوں نے کہاکہ بہاولنگر واقعہ سانحہ نو مئی سے بھی بڑا ہے ،ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News