لاہور(روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ بیوی کہہ رہی ہارپک کے قطرے کھانے میں ملائے شوہر کہہ رہے زہر دیا گیا۔ پہلے دونوں میاں بیوی فیصلہ کر لیں اصل موقف کیا دینا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں قید ہیں، پھر بھی من گھڑت کہانیاں بنارہی ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تین مقدمات میں سزا یافتہ مجرم ہیں پھر بھی ان کو بکرے اور دیسی مرغیاں کھانے کو مل رہی ہیں۔ دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں پھپواور خالہ کے گھر میں آئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بشام میں دہشتگردی کاواقعہ بزدلانہ فعل تھا،وزیراعظم شہبازشریف