جمعه,  17 مئی 2024ء
گوجرانوالہ،انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (دلشا دعلی )گوجرانولہ میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،چھاپہ مار کاروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتارکرلئے گئے ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کی بڑی کارروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اقبال ٹاون میں چھاپہ مار کاروائی کی گئی،چھاپہ مار کاروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3 ملزمان گرفتارکرلئے گئے ۔

گرفتار ملزمان میں محمد فاروق، عمر فاروق اور شاہد علی شامل ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے 130 پاسپورٹس اور متعدد سفری دستاویزات بشمول ویزہ برآمدکرلئے گئے ۔

ملزمان کے قبضے سے جعلی میڈیکل سرٹیفیکیٹس، متعدد میڈیکل لیب کی جعلی مہریں اور لفافے بھی برآمدکئے گئے ۔

ملزمان بیرون ملک ملازمت کے نام پر سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر رہے تھے۔

ملزمان شہریوں سے میڈیکل کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہے تھے،ملزمان مذکورہ دستاویزات کے حوالے سے ایف آئی اے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News