جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
سرکاری نرخنامہ نظرانداز، آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں مہنگائی کم نہ ہو سکی، گزشتہ روز سیالکوٹ میں ٹماٹر کی قیمت 700 روپے کلو تھی۔

راولپنڈی میں سرکاری نرخنامہ نظرانداز کرکے اشیاء کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے، 180 روپے کلو سرکاری قیمت کے برعکس عام مارکیٹ میں ٹماٹر 400 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کے سرکاری نرخ 333 روپے کلو ہیں ان کے برعکس عام مارکیٹ میں مرغی 350 روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت 483 روپے کلو ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 550 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی کی شرح 30 سے 7 فیصد پر آگئی، احسن اقبال کا دعویٰ

آلو کے سرکاری نرخ 88 روپے فی کلو ہیں جبکہ عام مارکیٹ میں 100 روپے کلو فروخت کیا جا رہاہے، نجی ٹی وی کے مطابق پیاز 160 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں