هفته,  27 جولائی 2024ء
کینیڈانے اسٹوڈنٹ ویزا پالیسی میں تبدیلی کردی، حد مقرر

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈا نے 2 سال کے لیے پاکستان سمیت تمام ممالک سے آنے والے بین الاقوامی طلبا کے لیے ویزوں کے اجراء کی حد مقرر کر دی ۔

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق کینیڈا نے دنیا بھر سے بین الاقوامی طلبا کی تعداد میں 35 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے ویزوں کے اجراء کی حد مقرر کر دی ہے۔اس سال کینیڈا صرف 3 لاکھ 64 ہزار انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کو قبول کرے گا، یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 35 فیصد کم ہوگی جبکہ آئندہ برس کے لیے تعداد اس سال کے آخر میں طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے 2022 میں دنیا بھر سے آنے والے طلبا کے لیے 8 لاکھ سے زائد اسٹڈی ویزے جاری کئے تھے۔وفاقی وزیرِ امیگریشن مارک ملر نے بتایا کہ حالیہ فیصلہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے خواہشمند افراد پر لاگو نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News