هفته,  27 جولائی 2024ء
زھرۃ الوفاء العربیہ کمپنی کے ایم ڈی عقیل آرائیں کاشاندار افطار ڈنر کا اہتمام

جدہ (خالد نواز چیمہ)زھرۃ الوفاء العربیہ کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عقیل آرائیں کی جانب سے شاندار افطار ڈنر کا اہتمام۔

کمپنی کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ،جس میں جدہ کی کاروباری اور سماجی شخصیات  نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عقیل آرائیں نے کہا کہ سعودی عرب میں کاروبار کے بے انتہا مواقع ہیں اور ہم سب پاکستانیوں کو یہاں کی قانون کے مطابق کاروبار کرنا چاہیے اور اب اپ اپنا کاروبار انفرادی طور پر بھی کر سکتے ہیں اس لیے میں لوگوں سے گزارش کروں گا کہ وہ آئیں اور لیگل طریقے سے اپنے کاروبار کریں تاکہ سعودی عرب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں-

آخر میں کمپنی کے کارکنوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے تقریب میں خطیب پاکستان اہلسنت علامہ ڈاکٹر سلیمان مصباحی ,امجد گجر, چوہدری محمد مبشر افضل چیمہ اکرم فیض امیر محمد خان, جہانگیر خان,خالد نواز چیمہ, عاطف علی وٹو ,عدیل ریاض ,شعیب الطاف۔راجہ,مدثر مرزا,ارسلان سنی ارشد سیال, ہاشم, عمران شاہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

آخر میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News