منگل,  16 اپریل 2024ء
اوورسیز پاکستانیزحکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے،بیرسٹر امجد ملک

راچڈیل (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر صدر اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن سویڈن کے صدر سعید شیخ کی قیادت میں دو رکنی وفد جو کہ سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سویڈن کاشف پر مشتمل تھا انکو راچڈیل میں خوش آمدید کہا اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی پر قائد مسلم لیگ ن محترم میاں نواز شریف ، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، اور وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کو مبارک بادپیش کی ۔ انہوں نے خاص طور پر سینیٹر اسحق ڈار جو کہ صدر انٹرنیشنل افیرز ہیں انکے وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اسحق ڈار سے کام کرنا انکا ایک بہترین سرمایہ ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے میاں شہباز شریف کی حکومت بننے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ سیاسی استحکام میں ہی ملکی ترقی کا راز پنہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی اقتصادی ترقی انکی جماعت کی حکومت میں اہم ترجیح ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو منشور کے مطابق پارلیمان کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درج زیل اقدامات انکی پارٹی کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہوں گے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں ،ون ونڈو سرمایہ کاری کی سہولت، مخصوص امیگریشن کاؤنٹرز،خصوصی عدالتیں اور کمرشل کاؤنٹرز، پبلک سیکٹر ہاوسنگ اسکیموں میں دس فیصد کوٹہ اور پانچ فیصد مالیاتی رعائت،خصوصی قومی بچت اسکیم،آن لائن بائیو میٹرک تصدیق، کاروباری منصوبوں اور سٹارٹ اپ کیلئے سہولت کاری، تمام صوبوں میں اوورسیز کمیشن کا قیام، وطن واپسی پر خوش آمدید اور مکمل سہولیات ، جائیداد سے متعلق تنازعات کا حل، تنازعات کے متبادل حل کیلئے طریقہ کار، زیادہ ترسیلات بھییجنے والوں کی ستائش اور انعام و کرام، دستاویزات کی آن لائن تصدیق، پاسپورٹ اور نادرا کی آن لائن سہولت،اور تارکین وطن پر مشتمل ایڈوائزری کونسلز کا قیام ان نکات میں شامل ہیں جن پر نئی حکومت میں خصوصی غور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھنک ٹینک کے قیام میں تارکین وطن کی آراء اور اپنے سفارت خانوں کے ساتھ ملکر نام ترتیب دئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے ایماء پر حکومت سے استدعا کی کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ، یورپ اور امریکہ سمیت بیرون ملک پروازیں بحال کرنا ترجیح ہونی چاہیے۔ تارکین وطن براہ راست پروازوں کی عدم دستیابی، طویل سفر اور درمیانی راستے کے سٹاپ اوورز کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے وفد کواعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ مارچ میں وزیر خارجہ سے ملاقات میں انہوں نے ڈائرکٹ فلائٹ کی جلد بحالی کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ فون ٹیکس اور اوورسیز کمیشن اور ایڈوائزری کونسل بنانے پر بھی جلد کام ہوگا۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط

سعید شیخ صدر مسلم لیگ ن سویڈن نے کہا کہ اگلا دور پاکستان کی ترقی کا دورہے تجارت ڈپلومیسی کو فروغ دیکر مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔ سینیٹر اسحق ڈار کو بھرپور موقع ملنا چاہیے،ہم انٹرنیشنل افئیرز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے تارکین وطن کی نمائیندگی موثر انداز میں کی ہے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سویڈن کاشف عزیز بھٹہ
نے کہا کہ ہم اپنی حکومت کیساتھ ہیں اور الیکشن میں مسلم لیگ ن کا بھرپور ساتھ دیاہے۔اوورسیز آنے والے وقت میں اپنی ملک کیلئے خدمات دگنی کردیں گے۔

خالد محمود ہنجرا چئیرمین بزنس کونسل اور تجارتی ونگ یوکے نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ مریم نواز شریف کا ہر اوّل دستہ ہے اور ہم ہر جگہ ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ۔ ہمیں خوشی ہے کہ نوجوان قیادت آگے آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں کو ملک کی خدمت کیلئے آواز دی گئی تو ہم ریاست کی کال پر لبیک کہیں گے اور ملک کی خدمت میں سر دھڑ کی بازی لگا دیں گے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مسلم لیگ ن سویڈن کے نئے چیپٹر کی خدمات کو سراہااور تجارتی ونگ ، خواتین اور سوشل میڈیا کی طاقت کی اہمیت کو سمجھے اور جاننے پر زور دیا اور مستقبل کی تنظیم سازی میں تمام لوگوں کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔

بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور پرتکلف افطاراور ظہرانے سے انکی تواضع کی اور
ایڈوکیٹ محمد فہیم سجاد نے افطار پر دعائے خیر کروائی۔آخر میں بیرسٹر امجد ملک نے بیرون ملک سے آئے مہمانوں کو تحائف اور شیلڈ دیکر رخصت کیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News