جمعرات,  09 مئی 2024ء
بھارت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی قراردادوں کو نظراندازکررہاہے،چوہدری یٰسین

جدہ(خالد نواز چیمہ)چیئرمین جموں و کشمیر اوؤرسیز کمیونٹی سعودی عرب سردار وقاص عنائت کی جانب سے آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے صدر چوہدری محمد یا سین اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر افضل بٹ کے اعزاز میں ایک شاندار افطار عشایہ کا اہتمام کیاگیا۔


ٍجس میں کشمیر کمیونٹی اور جدہ کے سرکر دہ افراد نے بڑی تعداد می شرکت کی۔

تقریب سے سابق صدر آزاد کشمیر کے مشیر سردار عنائت اللہ عارف،علامہ سعید الرشید عباسی، پی پی پی کے تصور چوہدری، قومی یکجہتی فورم کے ریاض بخاری، اور وقاص عنائت نے خطاب کیا۔

صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین نے کہا کہ آج بہت مبارک دن ہے آج کے دن مسلمانان ہند نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ ریاست کی قراداد پیش کی اور قائد کی جدوجہد کے نتیجے میں کرہ ارض پر پاکستان وجود میں آیا ، گو کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی تعدا د پاکستان کی آبادی سے زائد ہے مگر ایک علیحدہ وطن کی بات ہی کچھ اور جہاں مکمل آزادی ہے بمقابلہ ہندوستان کے مسلمانوں کے جہاں انہیں مذہبی آزادی نہیں، انکی مساجد مسمار کی جارہی ہیں انہیں ہر جگہ یہ احساس ہوتا ہے کہ وہ آزاد نہیں ہیں، آج کشمیری مسلمان بھی اسی صورتحال سے دوچار ہیں جہاں بھارت اپنے مذموم مقاصد کیلئے ان پر ظلم کرتے ہوئے عالمی اداروں کی قرادادوں کو نظرانداز کررہا ہے۔

افطار عشایہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں صحافیوں کی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سربراہ افضل بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک سے باہر برسرررزگار پاکستانی پاکستان میں رہنے والے پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہ کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو حکومت پاکستان کی توجہ کی سخت ضرورت ہے یہ ذرمبادلہ کما کر دینے والے ہیں انکے مسائل حل کرنا حکومت کا فرض ہے۔

مزیدپڑھیں:پی این سی اے میں 6مارچ کو میوزیکل پروگرام منعقد کیا جائیگا

افضل بٹ نے کہا کہ بیرون ملک ہماری پہچان علاقائی نہیں بلکہ صرف پاکستانی کی ہے اسلئے آپکا ہر قدم،ہر قابل ستائش اقدام صرف اور صرف پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہے پاکستان کو اسوقت بیرون ملک نیک نامی کی اشد ضرورت ہے اسوقت دشمن ہمیں بیرون ملک بدنام کرنے اور اسے ناکام ریاست ثابت کرنا چاہتا ہے مگر انشااللہ بیرون ملک پاکستانی اور پاکستان کی مثبت قیادت اسکے ہھتکنڈوں کا ناکام بنائینگے۔

تقریب کے آخر میں آزاد کشمیر پی پی پی کے صدر چوہدری یاسین، پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے صحافیوں اور دیگر کے ساتھ ملکر دل دل پاکستان جان جان پاکستان کا ترانہ گاتے ہوئے یوم پاکستان کا کیک کاٹا ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News