پیر,  20 مئی 2024ء
سماجی تنظیم گوجرانوالہ فلاحی اتحاد کا ہنگامی اجلاس منعقدد،فلاحی منصوبوں کو زیر بحث

گوجرانوالہ (دلشادعلی ) گزشتہ روز معروف سماجی تنظیم گوجرانوالہ فلاحی اتحاد کے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کا انعقاد نائب صدر چوہدری فہد منیر کی میزبانی میں ان کی رہائش گاہ پہ کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت چئیرمین شہباز انور بٹ نے کی جبکہ رمضان المبارک کے حوالے سے تنظیم کے فلاحی اقدامات کو زیر بحث لایا گیا۔ اجلاس میں ونیہ موڑ والے قبرستان کی بیرونی دیوار کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات پہ زور دیا گیا۔
شہباز انور بٹ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی دیوار نہ ہونے کے باعث قبرستان نشئیوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ یہی نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد یہاں مستقل مکین بن کہ اہل علاقہ کیلئے خوف کی علامت بنے ہوئے ہیں ۔ لکڑی چوری اور قبروں پہ نصب لوہے کے کتبوں کی چوری بھی جاری ہے جنہیں بیچ کر نشئی حضرات اپنا نشہ پورا کررہے ہیں ۔
جس وجہ سے قبرستان کی بیرونی دیوار کی تعمیر ہر صورت لازم ہے۔ اس موقع پہ چئیرمین شہباز انور بٹ نے جنرل سیکرٹری وقاص احمد چیمہ ، انفارمیشن سیکرٹری اطہر سلطان مغل ، کمیٹی ممبر نوید انجم کو تاکید کی کہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جائے کیونکہ دور حاضر میں مریضوں کو خون کی فراہمی اولین ضرورت اور مذہبی فریضہ بھی ہے ۔
اجلاس کے آخر میں تمام شرکاء نے انفارمیشن سیکرٹری اطہر سلطان مغل کے جواں سال بھتیجے عبدالغفار مغل کی اچانک وفات پہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔
تقریب کے دیگر شرکاء میں ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری فیصل مغل، محمد یاسین بھٹی ، عبدالرحمن ، محمد زبیر انصاری رانا صلاح الدین ، نوید انجم ، ڈاکٹر تنظیم وغیرہ شامل تھے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News