پیر,  06 مئی 2024ء
فیس بک، انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ، صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے

اسلا م آباد(روشن پاکستان نیوز)سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بک اور انسٹاگرام میں تکنیکی مسئلہ آگیا۔

دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤن ہوگئیں اور صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک میسنجر اکاؤنٹ خود بخود بند ہوگئے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے کے باوجود بھی آئی ڈیز بند ہوگئیں اور پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔

دنیا بھر میں فیس بک اکاؤنٹس لاگ ان نہیں ہو رہے۔

مزید پڑھیں: میڈیکل یونیورسٹی حیات آبادمیں فرعون کی شان میں ریلی منعقد،سوشل میڈیا صارفین غصے سے آگ بگولہ

صارفین کے مطابق انسٹاگرام، تھریڈز اور فیس بک میسجنر پر بھی اسی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر بھی بڑی تعداد میں صارفین نے فیس بک اور دیگر ایپلیکیشنز بند ہونے کی شکایت کی ہے۔

تاہم اب تک میٹا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News