هفته,  22  اگست 2026ء
برطانیہ نے کویت کے لیے سفری انتباہ ختم کر دیا

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانوی دفتر خارجہ نے کویت کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات میں تبدیلی کرتے ہوئے ملک کے لیے جاری سابقہ سفری انتباہ کو ختم کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے کی سکیورٹی صورتحال کے نئے جائزے کے بعد لیا گیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ہدایت میں کویت کے حوالے سے خدشات میں کمی کی گئی ہے، تاہم برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ مجموعی طور پر مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی صورتحال اب بھی ”غیر متوقع” ہے۔

اگرچہ کویت کے لیے سفری پابندی یا انتباہ کو ختم کردیا گیا مگر اس کے باوجود برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ خطے میں کشیدگی کے اچانک بڑھنے یا مزید حملوں کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ حکام نے مشرق وسطیٰ میں موجود برطانوی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور ممکنہ سفری خلل کے لیے تیار رہیں۔

برطانیہ میں 40 فیصد ڈاکٹر معیاری طبی نگہداشت کی فراہمی میں مشکلات کا شکار

رپورٹ کے مطابق نئی ہدایات میں مسافروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ علاقائی صورتحال میں تبدیلی کے پیش نظر پروازیں منسوخ یا معطل ہو سکتی ہیں، جبکہ فضائی حدود کی عارضی بندش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کے بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں، کیونکہ یہاں سکیورٹی کی صورتحال بہت تیزی سے تبدیل ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں