منگل,  21 مئی 2024ء
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے اہم اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک کے اہم سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی سے قبل لاہور، کراچی اور راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیمز کو نئی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے مطابق استعداد بڑھانے کے لیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ڈبل سٹوری اسٹینڈز تیار کیے جائیں گے جب کہ امکان ہے کہ قذافی اسٹیڈیم پر کام نیوزی لینڈ سیریز کے بعد شروع ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیشنل (بینک) اسٹیڈیم کراچی کو بھی اسی طرح اپ گریڈ کیا جائے گا، اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی جلد نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کے دورے کے بعد کراچی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی پلان تیار کیا جائے گا، جب کہ راولپنڈی میں ہاسپیٹلٹی بکس اور فکس کرسیاں لگانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News