کراچی (روشن پاکستان نیوز)سندھ فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مشہور برانڈ کے جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے الوحید کالونی حالی روڈ پر جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ یہ فیکٹری مشہور برانڈ کے مشروبات کی نقل تیار کرتی تھی۔
اطلاع ملنے پر سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔
سندھ فوڈ اتھارٹی نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فیکٹری میں مشہور مشروبات کی نقل تیار کی جارہی تھی۔
فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سینکڑوں لیٹر جعلی مشروب ضائع کر دیا جبکہ جعلی فیکٹری کے مالک عبدالکریم کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔