پیر,  20 مئی 2024ء
صدر مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری مسترد ،دیکھیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری مسترد کر کے واپس بھجوا دی۔

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے مطابق پہلے خواتین اور اقلیتوں کی نشستیں مکمل کی جائیں۔ صدر مملکت عارف علوی کو وزارت پارلیمانی امور نے 5 روز قبل سمری ارسال کی تھی۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ایوان ابھی مکمل نہیں ہوا، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اس معاملے کی انچارج وفاقی حکومت ہے اور یہ وفاقی حکومت کی رائے ہے کہ آرٹیکل 91 کے سیکشن 2 کے تحت 21 دن کے لیے اجلاس بلانا لازمی ہے، صدر کا اجلاس نہیں ہوتا۔ بلایا تو قومی اسمبلی کا اجلاس بہرحال 29 فروری کو ہوگا۔

نگراں وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ 29 فروری کو ہونے والا اجلاس آئین کے مطابق ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News