اتوار,  28 اپریل 2024ء
سائنس فکشن فلموں کا خیال حقیقت بن گیا،لیپ ٹاپ اسکرین کے آر پار دیکھنا ممکن ہو گیا ، دیکھیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ایک کمپنی نے ایک ایسا منفرد لیپ ٹاپ تیار کیا ہے جس کی سکرین شفاف ہے یعنی اس کے ذریعے دیکھنا ممکن ہے۔ایک چینی کمپنی Lenovo نے یہ پروٹو ٹائپ لیپ ٹاپ بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا۔

یہ لیپ ٹاپ ایک کی پیڈ سے لیس ہے جس میں ٹچ کی بورڈ اور ایک اسٹائلس شامل ہے۔کمپنی کے مطابق لیپ ٹاپ اسکرین کے پیچھے ایک کیمرہ نصب ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اشیاء کی شناخت اور ان کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا ہے۔

لیپ ٹاپ میں 17.3 انچ اسکرین ہے جو پکسلز سیاہ ہونے پر 55 فیصد شفاف ہوتی ہے۔کمپنی کے مطابق ڈیوائس کی سکرین شیشے کی بنائی گئی ہے تاکہ آپ اس کے ذریعے دیکھ سکیں۔یہ بنیادی طور پر سائنس فکشن فلموں کا ایک خیال ہے جسے حقیقی بنایا گیا ہے۔

کمپنی نے کہا کہ فی الحال یہ ایک کانسیپٹ ڈیوائس ہے جسے فروخت کے لیے پیش نہیں کیا جائے گا۔اسی لیے اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرتا ہے۔

اس کے ڈسپلے کے لیے مائیکرو ایل ای ڈی اسکرین کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس قسم کی اسکرین چھوٹے پکسلز کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اسے OLED سے بہتر سمجھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News