جمعه,  10 مئی 2024ء
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی،منع کردیا ، ابرار الحق کا انکشاف،انکار کی وجہ بھی بتا دی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)معروف گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی ہے جب کہ انہیں متعدد میوزک پراجیکٹس میں کام کرنے کی بھی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے یوٹیوب پوڈ کاسٹ کے دوران کیا۔ گلوکار سے جب بھارت سے آفرز ملنے کے بارے میں پوچھا گیا تو ابرارالحق کا کہنا تھا کہ انہیں پڑوسی ملک سے فلموں اور میوزک البمز کی آفرز موصول ہوئی ہیں لیکن وہ معاہدے کی شرائط کو نہیں سمجھتے۔

گلوکار نے کہا کہ معاہدے میں یہ شرط رکھی گئی تھی کہ وہ کشمیر اور دیگر موضوعات پر بات نہ کریں۔ پیشکش قبول نہیں کی۔

ابرارالحق نے انکشاف کیا کہ انہیں جس فلم کی پیشکش کی گئی اس کی کاسٹ میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی شامل تھیں۔

گلوکار نے کہا کہ جب انہیں معلوم ہوا کہ کترینہ کیف کو بھی فلم میں کاسٹ کیا جا رہا ہے تو ان کے دوستوں نے انہیں تنگ کرنا شروع کر دیا۔

ابرارالحق نے مذاق میں کہا کہ ان کے دوستوں نے کہنا شروع کر دیا کہ اگر آپ فلم نہیں کرنا چاہتے توہمیںلے چلیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ جس بھارتی کمپنی کی جانب سے انہیں فلم کی پیشکش کی گئی وہ بہت پرجوش تھی لیکن جب انہوں نے پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا تو کمپنی نے کہا کہ ان کی زندگی میں کبھی کسی شخص نے ان کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار نہیں کیا۔ وہ سوچ رہے تھے کہ ابرارالحق فوراً اس پیشکش کو قبول کر لیں گے۔

تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ انہیں فلم میں کون سا کردار پیش کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News