جمعه,  10 مئی 2024ء
عدالت نے نسلہ ٹاور متاثرین کے لئے بڑا حکم جاری کر دیا

 

کراچی(روشن پاکستان نیوز) نسلہ ٹاور متاثرین کے لیے بڑی خوشخبری، سپریم کورٹ نے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق اہم حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

جس میں کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر متاثرین کو ادائیگی کی جائے۔

عدالت نے سرکاری تفویض کرنے والے کو پلاٹ کی فروخت، فلیٹ کی الاٹمنٹ کی تفصیلات حاصل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ الاٹمنٹ بکنگ اور نسلہ ٹاور کی ادائیگی کے دستاویزات آفیشل اسائنی کو پیش کریں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پلاٹ کی فروخت کے لیے انگریزی اور اردو اخبارات میں اشتہارات شائع کیے جائیں اور پلاٹ سے متعلق تمام تفصیلات اشتہار میں شائع کی جائیں۔

اشتہار میں درج کریں کہ کتنی منزلہ عمارت بن سکتی ہے اور متاثرہ افراد کو ادا کرنے کے لیے پلاٹ سے وصول ہونے والی رقم، تفصیلات بھی دیں۔

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور سے منسلک 240 گز کے پلاٹ کی تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کر لیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News