جمعه,  10 مئی 2024ء
اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک سے گمشدہ بچی کو تلاش کر کے حقیقی ورثا کے حوالے کردیا

اسلام آباد(منصور ظفر)مارگلہ پولیس نے ایک پروگرام میں 16سالہ گمشدہ بچی کو تلاش کرکے گھر والوں کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  ایف نائن پارک میں ایک پروگرام چل رہا تھا ،شام  سے قبل سولہ سالہ بچی لاپتہ ہوگئی۔

ایونٹ آرگنائز سمیت گھر والوں نے فوری پکار ون فائیو پر کال کی۔

متعلقہ  تھانہ مارگلہ کی پولیس سمیت دیگر گشت کرنے والی پولیس ٹیمیں حرکت میں آگئیں۔

ایس ایچ او تھانہ مارگلہ محبوب حسن نے چند گھنٹوں میں سولہ سالہ بچی کو تلاش کرکے گھر والوں کے حوالے کردیا جس پر ایونٹ انتظامیہ سمیت دیگر شہری مرد وخواتین نے پولیس ریکسیو ون فائیو اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او محبوب حسن کو خراج تحسین پیش کیا۔اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News