پیر,  20 مئی 2024ء
خیبرپختونخوا کابینہ میں کتنے وزراء اور مشیروں کی تعیناتی کیے جانے کا امکان ؟کسے کونسی وزارت ملے گی؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امین علی گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں مجوزہ فارمولے کے تحت وزارتیں تقسیم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

خیبرپختونخوا کی متوقع کابینہ کو مجوزہ فارمولے کے تحت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ ڈویژنل فارمولے کے تحت تشکیل دی جائے گی۔ ڈی آئی خان کا وزیر اعلیٰ، سپیکر کا عہدہ صوابی کے حصے میں آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ سے 15 وزراء اور 5 مشیروںلیے جانے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں 10 معاونین خصوصی بھی تعینات کیے جائیں گے۔ حتمی انتخابی نتائج تک تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا کو وزیر صحت، شکیل خان کو وزیر ریونیو اور مشتاق غنی کو وزیر تعلیم دینے کی بات ہوئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران بنگش کو کھیل، عارف احمد زئی کو معدنیات، خلیق الرحمان کو محکمہ ایکسائز دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ملک لیاقت علی کو کابینہ میں محکمہ زراعت دیا جا سکتا ہے۔ پارٹی کے سینئر ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News