جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
راولپنڈی: پبلک سروس گاڑیوں کی چیکنگ، 1429 ان فٹ گاڑیاں بند

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 70 روز کے دوران 1429 ان فٹ گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔

سی پی او نے بتایا کہ 9867 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، جن پر قانون کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 06 لاکھ 09 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 802 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی، جبکہ غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے۔

پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف 52 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی پی او خالد ہمدانی نے مزید کہا کہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا، تاکہ راولپنڈی میں محفوظ ٹرانسپورٹ کے نظام کو فروغ دیا جا سکے۔

مزید خبریں