پیر,  20 مئی 2024ء
مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب کی امیدوار،شہباز شریف نے اعلان کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز ہوں گی۔

سلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور نوازشریف کی مشاورت سے وزیراعلیٰ کی امیدوار مریم نواز ہوں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی اورپنجاب میں ن لیگ کو اکثریت حاصل ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ہمارے امیدوار نوازشریف ہیں، ان سے درخواست کروں گا کہ وزیراعظم کا عہدہ قبول کریں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News