جمعه,  04 اکتوبر 2024ء
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت ،پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری، سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ 16 روز کے دوران 443 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،3393 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 36 لاکھ 51 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 258 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 24 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 30 مقدمات بھی درج کیے گئے، سی پی او نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں