اتوار,  22 دسمبر 2024ء
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت، پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق 15 روز کے دوران 397 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں،3143 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے، قانون کی خلاف ورزی پر 33 لاکھ 82 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 239 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی، غفلت کے مرتکب 24 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں، پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 30 مقدمات بھی درج کیے گئے، سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی،شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں