اتوار,  15  ستمبر 2024ء
کارساز حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ کے شوہر کی عبوری ضمانت منظورکر لی

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے شوہر کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت میں کار ساز حادثے کی ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیلِ صفائی عامر منسوب ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہے اور 2005ء سے درجنوں بار نفسیاتی ڈاکٹر کے زیرِ علاج رہ چکی ہے، ملزمہ کے خلاف جو دفعات شامل کی گئی ہیں اس کی سزا دیت ہے۔وکیل صفائی عامر منسوب ایڈووکیٹ نے عدالت سے ملزمہ کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔درخواستِ ضمانت کے ساتھ نجی اسپتال کا میڈیکل سرٹیفکیٹ اور ریکارڈ بھی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے۔

عدالت نے ملزمہ کی درخواستِ ضمانت پر سرکاری وکیل، مدعیٔ مقدمہ اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا جبکہ ملزمہ کے شوہر کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News