جمعرات,  09 جولائی 2026ء
تھانہ کھنہ پولیس کا گرینڈ کریک ڈاؤن، آئس فروش اور ناجائز اسلحہ بردار گرفتار
تھانہ کھنہ پولیس کا گرینڈ کریک ڈاؤن، آئس فروش اور ناجائز اسلحہ بردار گرفتار

اسلام آباد (سعد عباسی) وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کے قیام اور منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے وفاقی پولیس کا گرینڈ کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھنہ شاہد زمان کی فول پروف نگرانی میں پولیس ٹیموں نے مختلف علاقوں میں تابڑ توڑ کارروائیاں کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ بردار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا

*تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف پہلی بڑی کارروائی وہیل نمبر 4 پنڈوریاں کے پاس عمل میں لائی گئی۔ سب انسپکٹر خالد محمود نے ہیڈ کانسٹیبل منور حسین اور کانسٹیبل طارق منصور پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ پٹرولنگ کے دوران رات تقریباً 7:35 بجے ملک پور والہ سائیڈ سے آنے والے ایک مشکوک شخص کو روکا، جس نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی ناکام کوشش کی۔
پولیس نے پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے ملزم کو محاصرے میں لے کر قابو کیا، جس کی شناخت اسلام ولد محمد اسلام (سکنہ پنڈوریاں) کے نام سے ہوئی۔ ملزم کی جامہ تلاشی کے دوران پینٹ کی جیب سے ایک کپڑے میں چھپایا گیا سفید مومی لفافہ برآمد ہوا، جس کے اندر سے 640 گرام اعلیٰ کوالٹی کی آئس (میتھامفیٹامائن) برآمد ہوئی۔ پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف منشیات آرڈیننس CNSA 9(2)5 کے تحت مقدمہ نمبر 813/26 درج کر لیا ہے

ملک بھر میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

دوسری کارروائی میں اے ایس آئی محمد عاصم نے ہمراہ نفری سروس روڈ ضیاء مسجد کے قریب گشت کے دوران مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی۔ ضیاء مسجد کی طرف سے پیدل آنے والا ایک مشکوک شخص پولیس پارٹی کو دیکھ کر گھبرا گیا اور راہِ فرار اختیار کرنے لگا۔ مستعد پولیس اہلکاروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو دھر لیا۔ جامہ تلاشی کے دوران ملزم کی پینٹ کی دائیں جیب سے ایک عدد 30 بور سیاہ پسٹل اور 3 زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ قانونی پرمٹ یا لائسنس پیش نہ کرنے پر ملزم کے خلاف آرمز آرڈیننس کے تحت مقدمہ نمبر 812/26 درج کر لیا گیا۔

کیس کی مزید تفتیش اے ایس آئی ظفر مہدی کے سپرد کر دی گئی ہے جو ملزم کے سابقہ ریکارڈ اور غیر قانونی اسلحے کے نیٹ ورک کا سراغ لگا رہے ہیں

ایس ایچ او تھانہ کھنہ شاہد زمان کا کہنا تھا کہ انسدادِ منشیات اور جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے کریک ڈاؤنز آئندہ بھی پوری شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

مزید خبریں