جمعرات,  09 جولائی 2026ء
نیدرلینڈز کا ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ جانیے

اسلام آباد۰(روشن پاکستان نیوز) وہ پاکستانی شہری جو نیدرلینڈ کا ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن درخواست دینے کے طریقہ کار سے لاعلم ہیں، ان کیلیے اس تحریر میں آسان گائیڈ (رہنمائی) فراہم کی جا رہی ہے۔

نیدرلینڈز کا قدرتی حسن دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ پاکستان سے وہاں جانے کا ارادہ رکھنے والے شہریوں کو اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے مختصر مدت کا شینگن ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔

ویزا درخواست کہاں جمع کروائیں؟

نیدرلینڈز کے وزٹ ویزا کیلیے پاکستانی درخواست گزاروں کو اپنی درخواستیں جیریز ویزا ایپلیکیشن سینٹر کے ذریعے جمع کروانا ہوتی ہیں۔ اس کا پہلا مرحلہ ویزا سینٹر میں اپوائنٹمنٹ بُک کرنا ہے، جس کے بعد مطلوبہ دستاویزات کی تیاری اور انہیں جمع کروانا شامل ہے۔

مطلوبہ دستاویزات

درخواست گزاروں کو عام طور پر جن دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے ان میں کم از کم چھ ماہ کی میعاد والا پاسپورٹ، مکمل بھرا ہوا ویزا ایپلیکیشن فارم، شینگن کی شرائط کے مطابق حال ہی میں کھینچی گئی تصاویر، پچھلے چھ ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ اور بینک مینٹیننس سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

دیگر معاون دستاویزات میں جاب آفر لیٹر یا کاروباری دستاویزات، ٹیکس ریٹرن، فلائٹ ریزرویشن اور ہوٹل کی بکنگ یا دعوت نامہ، شینگن کے معیار پر پورا اترنے والی ٹریول انشورنس، سفر کا شیڈول اور ضرورت پڑنے پر فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔

بائیو میٹرک اور دستاویزات کی جانچ پڑتال

اپوائنٹمنٹ والے دن درخواست گزاروں کو جیریز کے دفتر جانا ہوتا ہے جہاں ان کے دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ وہاں انگلیوں کے نشانات سمیت بائیو میٹرک معلومات لی جاتی ہیں، ضرورت پڑنے پر تصاویر کھینچی جاتی ہیں، اور سروس چارجز کے ساتھ ویزا فیس جمع کی جاتی ہے۔

عمرہ ویزہ فراڈ کا مرکزی ملزم منظرِ عام پر، زائرین سے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام

ویزا پروسیسنگ کا وقت

درخواست جمع ہونے کے بعد اسے جانچ پڑتال کیلیے نیدرلینڈز کے حکام کو بھیج دیا جاتا ہے۔ عام طور پر فیصلہ 15 دنوں کے اندر آ جاتا ہے، لیکن کچھ معاملات میں اضافی وقت بھی لگ سکتا ہے۔

حکام کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے کئی عوامل کا جائزہ لیتے ہیں، جن میں سفر کا مقصد، مالیاتی پوزیشن، ماضی کی ٹریول ہسٹری، درخواست گزار کے اپنے ملک واپسی کے امکانات اور جمع کروائی گئی دستاویزات کی صداقت شامل ہیں۔

نیدرلینڈز وزٹ ویزا فیس 2026

پاکستانی درخواست گزاروں کیلیے نیدرلینڈز شینگن ویزا کی فیس 90 یورو یعنی آج کی تریخ میں 28 ہزار 541 پاکستانی روپے ہے۔

مزید خبریں