جمعرات,  09 جولائی 2026ء
ای میلز کو اب آواز دے کر بھی تلاش کرسکتے ہیں

سان فرانسسکو(روشن پاکستان نیوز) گوگل نے جیمنی ٹیکنالوجی سے لیس نیا “جی میل لائیو” اے آئی فیچر متعارف کرادیا، صارفین اب اپنی آواز کے ذریعے ای میلز تلاش کرسکیں گے۔

گوگل نے اپنے ای میل پلیٹ فارم جی میل کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا فیچر “جی میل لائیو” بیٹا مرحلے میں متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین آواز کے ذریعے اپنی ای میلز میں معلومات تلاش کرسکیں گے۔

انگیٹڈ ڈٖاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ “جیمنی” کی لائیو وائس چیٹ ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ ابتدائی طور پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے بعض صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہونا شروع ہوگئی ہے، جبکہ رواں موسم گرما کے دوران اسے گوگل اے آئی پرو اور الٹرا سبسکرائبرز کے لیے وسیع پیمانے پر جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

جی میل لائیو صارفین کو روایتی سرچ کے بجائے قدرتی زبان میں سوالات پوچھ کر اپنی ای میلز تلاش کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ مثال کے طور پر صارف آنے والے سفری پروگرام، آرڈر کی تفصیلات یا دیگر اہم معلومات کے بارے میں آواز کے ذریعے استفسار کرسکے گا۔

فیچر استعمال کرنے کے لیے جی میل کے سرچ باکس میں “لائیو” آئیکون ظاہر ہوگا، جس پر کلک کرتے ہی فل اسکرین موڈ میں جی میل لائیو کھل جائے گا۔

گوگل کا نیا فیچر : جی میل صارفین کے لیے سہولت یا خطرہ؟

اس دوران صارف کو یہ بھی بتایا جائے گا کہ فیچر ابھی بیٹا مرحلے میں ہے، اسکرین پر مائیکروفون بند کرنے اور جی میل لائیو سے باہر نکلنے کے اختیارات بھی موجود ہوں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق وائس کمانڈز پر عمل درآمد میں فی الحال چند لمحوں کا وقفہ آسکتا ہے، تاہم گوگل اس نظام کو مزید بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔

جی میل لائیو دراصل گوگل کی اس وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے جس کے تحت جیمنی لائیو کو مختلف ایپس میں شامل کیا جا رہا ہے۔

آئندہ مہینوں میں گوگل ڈاکس، گوگل ڈرائیو اور دیگر سروسز میں بھی اسی نوعیت کی اے آئی سہولیات متعارف کرائی جائیں گی، جو صارفین کی ہدایات کو خودکار انداز میں منظم دستاویزات اور نوٹس میں تبدیل کرسکیں گی۔

گوگل کے مطابق ابتدائی مرحلے میں یہ تمام جدید اے آئی فیچرز گوگل اے آئی پرو اور الٹرا صارفین کے لیے مخصوص ہوں گے، جبکہ گوگل ورک اسپیس کے کاروباری صارفین انہیں پری ویو پروگرام کے تحت آزما سکیں گے۔

مزید خبریں