میران شاہ (روشن پاکستان نیوز )شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہوگئے۔
پولیس نے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے اور بتایا گیا ہے کہ محسن داوڑ کے حامی میران شاہ کینٹ گیٹ کے سامنے احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کررہے ہیں، پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔