اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ملک میں مہنگائی کی شرح میں تسلسل کیساتھ کمی کا رجحان جاری ہے۔حالیہ ہفتےکے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.62 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 16.69 فیصد سے کم ہوکر 15.34 فیصد کی شرح پر آگئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں روزمرہ استعمال کی 10اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا ، اس کے برعکس 17 اشیا کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ۔
گزشتہ ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 3.02 فیصد ، کیلا 2.35 فیصد، سرخ مرچ پائوڈر1.42 فیصد، آٹا 0.85 فیصد، دال مسور 0.68 فیصد، روٹی 0.56 فیصد،دال ماش 0.53 فیصد اور چینی کی قیمت میں 0.49 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔ٹماٹر کی قیمت میں 8.03 فیصد، 6.53 فیصد، دال چنا 2.20 فیصد ، لہسن 1.76 فیصد ، آلو 0.63 فیصد، انڈے 0.55 فیصد، ایل پی جی 0.51 فیصد ، گڑ 0.41 فیصد، باسمتی چاول 0.41 فیصد ، جلانے کی لکڑی 0.12 فیصد اور شرٹنگ کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ۔