لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈزنے میٹرک امتحانات 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
صوبہ پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈ زکی طرف سے میٹرک پارٹ 2 کے نتائج کا منگل کو اعلان کیا گیا۔ تمام تعلیمی بورڈز نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے ناموں کا اعلان گذشتہ روز کر دیا تھا۔
پنجاب کے تمام بورڈز کے تحت امتحان دینے والے 10 ویں جماعت کے طلباء اپنے نتائج آج 9 جولائی کو 10 بجے کے بعد متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پردیکھ سکتے ہیں یا موبائل فون کے ذریعے ایس ایم ایس بھیج کر بھی رزلٹ حاصل سکتے ہیں۔
لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا مکمل رزلٹ گزٹ
(Ustad360.com) Lahore 10th Gazette 2024 1st Annual
لاہور بورڈ آف انٹر میڈیاٹ ایند سیکنڈری ایجوکیشن کا مکمل رزلٹ گزٹ نیچے موجود ہےجس میں اپنا رولنمبر تلاش کر کے رزلٹ معلوم کیا جا سکتا ہے۔
آن لائن رزلٹ کے لیے طلباء متعلقہ بورڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کربھی نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر بورڈ کی طرف سے ویب سائٹ پرمخصوص پیج پرنتائج جاری کیے جارہے ہیں جہاں طلباء رول نمبر اور دیگر مطلوبہ معلومات درج کر کے نتیجہ حاصل کر سکتے ہیں۔
تمام تعلیمی بورڈز کی ویب سائٹس کے لنکس یہ ہیں۔
لاہور https://www.biselahore.com/
راولپنڈی https://biserawalpindi.edu.pk/
ملتان https://web.bisemultan.edu.pk/
فیصل آباد http://www.bisefsd.edu.pk/
سرگودھا https://www.bisesargodha.edu.pk/
گوجرانوالہ https://www.bisegrw.edu.pk/
ڈی جی خان https://www.bisedgkhan.edu.pk/
ساہیوال https://bisesahiwal.edu.pk/
بہاولپور https://bisebwp.edu.pk/
ایسے طلبا جو انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھتے ہوں وہ موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ حاصل سکتے ہیں۔
پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز سے ایس ایم ایس کے ذریعے نتجہ اپنا رول نمبر بھیج کر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ معلوم کرنے پر بوبائل فون کمپنی چند روپے کٹوتی کرے گی۔
تمام تعلیمی بورڈز کے نمبر نیچے درج ہیں،
لاہور: 800291
راولپنڈی: 800296
ملتان: 800293
بہاولپور: 800298
فیصل آباد: 800240
گوجرانوالہ: 800299
سرگودھا: 800290
ڈیرہ غازی خان: 800295
ساہیوال: 800292
گوجرانوالہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا مکمل رزلٹ گزٹ
Matric Annual 2024 Gazette [1]
راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان میں جنرل گروپ میں ہمایوں تاج نے 1049 نمبر حاصل کرکے پہلی، زوہیب عمران 1017 دوسری اور جواد محمود ملک نے 1007 لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس کے علاوہ جنرل گروپ گرلز میں اقراء سلمان 1105 نمبر کے ساتھ پہلی ،لائبہ عروج 1103 کیساتھ دوسری اور نائمہ فاروقی 1087 نمبرز کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
سائنس گروپ بوائز میں محمد ایان اقبال اور حسن رضا 1170 نمبرز کے ساتھ پہلے ، محمد عبدالرحمان 1169 نمبر کے ساتھ دوسرے ،محمد واصل منام 1168 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔
سائنس گروپ گرلز میں اقصی نور 1179 نمبر کے ساتھ پہلی ، طیبہ عارف 1178 کے ساتھ دوسری اور عریبہ آصف 1176 نمبر لیکر تیسری پوزیشن پر رہی۔
امتحان میں کل 1 لاکھ 19 ہزار 265 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 87 ہزار 693 امیدوار کامیاب ہوئے۔ کامیاب ہونے والے امیدواران کی شرح 73.49 رہی۔
سرگودھا بورڈ کے نتائج کے مطابق ضلع بھکر سے تعلق رکھنے والے محمد علی عبداللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
مزید پڑھیں: برطانوی عام انتخابات، تمام 650 نشستوں کے نتائج سامنے آگئے
ملتان بورڈ کے میٹرک امتحانات میں کل ایک لاکھ 26 ہزار 771 طلبا شریک ہوئے ،جن میں سے 98 ہزار955 کامیاب ہوئے، کامیابی کا تناسب 78.60فیصد رہا۔
محمد انس نوید نے 1191نمبر لے کرپہلی، محمد فیضان شوکت نے1190 نمبرز لےکر دوسری اورانیا شاہد نے1188 نمبر کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنز مدارس کے طلباءنے حاصل کیں۔
فیصل آباد بورڈ میں عروج فاطمہ نے 1200 میں سے 1189 نمبرز لے کر پہلی، محمد فائق اور علی احمد نے 1187 نمبر لے کر دوسری اور معظم طفیل نے 1186 نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی











