هفته,  28 نومبر 2026ء
بھارت: سوشل میڈیا پر 2 فٹ کی بھینس کی دھوم، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے

 راجستھان (روشن پاکستان نیوز) بھارت میں 2 فٹ کی بھینس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں  منعقد ہونے والے ’پشکر میلے‘ میں جانوروں کی نمائش کی گئی جہاں لمبے چھوٹے اور وزنی سمیت منفرد جانوروں نے اپنے جلوے دکھائے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میلے میں ایک بھینس ایسی بھی تھی جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچے رکھی، جس کی وجہ اس کا  2 فٹ قد تھا، میلے میں پنکی نامی اس بھینس کو دیکھنے کیلئے کافی رش لگا رہا۔

بھارت: کیفے میں پارٹی کے بعد خاتون سے اجتماعی زیادتی، 2 خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

اس کے مالک کا دعویٰ ہے کہ پنکی انتہائی نایاب ہے، اپنے انتہائی چھوٹے قد، پرسکون مزاج اور غیر معمولی ظاہری شکل کی وجہ سے مالک نے اس کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی ہے۔

اس چھوٹے قد کی بھینس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس پر مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں