هفته,  13 جولائی 2024ء
لاہور ائیر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور ائیر پورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مون سون سیزن کے دوران ائیر پورٹ کے اطراف پرندوں کی بھرمار ہونے کے پیش نظر انتظامیہ نے لاہور ایئرپورٹ کو روزانہ 3 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایئرپورٹ کے دونوں رن وے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رہیں گے،انتظامیہ کے مطابق ایئرپورٹ کی بندش کا اطلاق 10 جولائی سے 10 ستمبرتک ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بذریعہ نوٹم ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے، ایئرپورٹ کو بند کرنے کا اقدام مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈیا کی جیت پر ایمل ولی کا جے ہند کا نعرہ، سوشل میڈیا پر نئی بحث

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News