هفته,  13 جولائی 2024ء
ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے مزید 23 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیے

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک نے 23 مزید سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیج دیے۔ذرائع کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے امریکی ٹیکنالوجی کی کمپنی اسپیس ایکس نے مزید 23 اسٹارلنک سیٹلائٹ زمین کے مدار میں کیپ کیناویرل اسپیس اسٹیشن سے بھیجے گئے ہیں۔

زمینی مدار میں یہ سیٹلائٹ فالکن 9 راکٹ کی مدد سے بھیجے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے۔اپنے بیان میں اسپیس ایکس کا کہنا تھا کہ یہ عمل ایک گھنٹے میں ہی مکمل کرلیا گیا۔ان 23 سیٹلائٹس کے بعد اب مدار میں بھیجے گئے اسپیس ایکس کے سیٹلائٹس کی تعداد 6 ہزار ہوگئی ہے۔ ان میں نان آپریشنل سیٹئلائٹ بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News