هفته,  13 جولائی 2024ء
ایف آئی اے نے پی آئی اے میں 17 سال سے جعلی ڈگری پر ملازم کو گرفتار کر لیا

 

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) میں ملازمت کے دوران مبینہ طور پر 17 سال تک جعلی ڈگری کا استعمال کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت رؤف سہیل کے نام سے ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر پی آئی اے میں ملازمت کے دوران 17 سال تک جعلی ڈگری کا استعمال کیا۔

ابتدائی طور پر بطور کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہونے والے رؤف سہیل کی پی آئی اے میں ملازمت 2020 میں جعلی تعلیمی دستاویزات کے انکشاف کے بعد ختم ہو گئی۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ کارروائی پی آئی اے کی درخواست پر کی گئی، جس کے نتیجے میں رؤف سہیل کی ضمانت منسوخی کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔دریں اثنا، کیس کی تحقیقات جاری ہیں.

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News