پیر,  04 نومبر 2024ء
نوازشریف کے مقابلے میں عمران خان مقبول ترین لیڈر، بلوم برگ

نیویارک(روشن پاکستان نیوز) معروف امریکی تنظیم بلوم برگ نےپاکستانی سیاست اور معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوازشریف کے مقابلے میں عمران خان کی مقبولیت زیادہ ہے ۔بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔

پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت سے متعلق رپورٹ میں خبر رساں ادارے بلوم برگ نے جہاں نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ انکی معاشی کارکردگی مخالفین سے بہتر ہے وہیں بلوم برگ نے اسوقت پاکستان کا مقبول ترین رہنما عمران خان کو قرار دیا ہے۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزری انڈیکس کے پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں اس کے باوجود کہ معاشی کارکردگی نواز شریف کی بہتر ہے۔

بلوم برگ کا مطابق حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی رائے کے مطابق عمران خان 57 فیصد مقبولیت کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جبکہ نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد تک کااضافہ ہوا۔

مزید خبریں