اتوار,  05 مئی 2024ء
مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب ہوگئے۔

 

ریاض(روشن پاکستان نیوز)رابطہ عالم اسلامی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو مرکزی قیادت میں شامل کرلیا۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میںرابطہ عالم اسلامی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس حوالے سے جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان رابطہ عالم اسلامی کے سینئر رکن منتخب ہوئے۔

ان کے مطابق اس ملاقات میں رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری محمد بن عبدالکریم، امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس، سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ اور دیگر موجود تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News