اتوار,  05 مئی 2024ء
پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیےبڑا اعلان کر دیا

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)پنجاب حکومت نے معذور افراد کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے معذور افراد کے لیے 14 ارب روپے کے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

وظائف 5 سال میں دیئے جانے کا امکان ہے، حکام کے مطابق ماہانہ وظائف دینے کے لیے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں، منظوری کے بعد سکالر شپ شروع کر دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ رقم سماجی بہبود کے ساتھ رجسٹرڈ معذور افراد کو دی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News