منگل,  30 اپریل 2024ء
سوشل میڈیا پر ٹرینڈز کی مانیٹرنگ رپورٹ تیار، 17 سیاسی ٹرینڈز حساس قرار

دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فسادات کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 3 ماہ سے سوشل میڈیا ٹرینڈز پر مانیٹرنگ رپورٹ تیار کر لی ہے۔

رپورٹ میں ٹوئٹر پر 17 سیاسی ٹرینڈز کو حساس قرار دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر ملک مخالف ٹرینڈ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے لوگ کرتے ہیں۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلیٰ شخصیات پر بے جا تنقید کی گئی، قوم پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کی نگرانی کی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News