منگل,  07 مئی 2024ء
بحالی مکمل ہو گئی،اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے

 

اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میری بحالی مکمل ہو گئی ہے، میں کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں، اولمپکس قریب ہیں اور اس کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں۔

اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔

ائیرپورٹ پر ویڈیو پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کروں گا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میرے گھٹنے میں انجری ہوئی اور سرجری ہوئی، میں نے دو ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی، میرے لیے مزید دعا کریں۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان اور عید سب کو مبارک ہو۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News