اتوار,  05 مئی 2024ء
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہوگا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 9 اپریل کو ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوگا۔

رویت ہلال کمیٹی ممبران، محکمہ موسمیات، سپارکو، سائنس ٹیکنالوجی حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار کمپلیکس کی عمارت میں ہوگا۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے، اجلاس میں شوال کا چاند دیکھنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یہ نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید الفطر کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے اکثر حصوں میں مطلع صاف ہوگا، انسانی آنکھ سے نظر آنے کےلیے چاند کی عمر بھی پوری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News