منگل,  14 مئی 2024ء
بڑی خبر پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی۔

اپیلٹ ٹربیونل نے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

اپیلٹ ٹریبونل نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

پرویز الٰہی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آر او نے پی پی 32 سے حقائق کے برعکس پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News