منگل,  14 مئی 2024ء
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، 4 نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آ باد ( روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔کابینہ اجلاس کا 4 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ۔اجلاس میں مالی سال 2023-24 کی وسط مدتی بجٹ رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف سے ن لیگی رہنما جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ،اہم معاملات زیر بحث

اجلاس میں مالی سال 2021..22کیلئے وفاقی ‘ صو بائی اور ضلعی حکومتوں کی کمبائنڈمالیاتی رپورٹس پیش کی جا ئیں گی۔پیپرا کی سالانہ رپورٹ بر ائے ما لی سال 2020..21اور اجتماعی رپورٹ بر ائے دورانیہ 2012…18اور 2013..20پیش کی جا ئیں گی۔پاکستان اور رومانیہ کے در میان تعلیم ‘ سائنس ‘ ثقافت ‘ ماس میڈیا ‘ یوتھ اینڈ سپورٹس کے شعبوں میں تعاون کے پروگرام پر دستخط کی منظوری دی جا ئے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News