منگل,  14 مئی 2024ء
چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی شہریوں سمیت 6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخواہ (روشن پاکستان نیوز)خیبرپختونخواہکے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینئرز کی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجےخیبرپختونخواہ میں 5 چینیوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔ چینی انجینئر اسلام آباد سے داسو کیمپ جا رہے تھے۔

خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری کار کو چینی مسافروں کی کار سے ٹکرادی۔

چینی مسافر گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News