منگل,  14 مئی 2024ء
پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جرمن سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وزیر اعظم نے اپنے دوبارہ انتخاب پر جرمن چانسلر اولاف شولز کے تہنیتی پیغام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے یورپ میں اپنا ایک اہم شراکت دار تصور کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

وزیراعظم نے تجارتی وفد پاکستان بھیجنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ،وزیر اعظم نے جرمن سفیر کو وفد کے دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر طرح سے سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی

وزیر اعظم نے جرمن چانسلر کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

جرمن سفیر نے کہا کہ جرمنی دوطرفہ تعلقات بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوطی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News